تازہ ترین

کیا آپ بھی الجھنوں کا شکار ہیں؟ دماغی بہتری کیلئے ان مشوروں پر عمل کریں

امریکی ماہرین نفسیات نے دماغی نفسیاتی اور اعصابی سکون اور توانائی حاصل کرنے کےلیے قیمتی مشورے دے دئیے۔

ڈاکٹر ماہرہ وینڈی سوزوکی نے اعصابیات اور نفسیات کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، ڈاکٹر وینڈی نے اپنے تجربے کی بنیاد پر لوگوں کو چھ قیمتی مشورے دئیے ہیں جن پر عمل درآمد دماغی سکون کا باعث بن سکتا ہے۔

اپنے آپ کو مثبت ٹویٹس کیجئے

ڈاکٹر وینڈی نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ اپنے آپ کو مثبت ، مزاحیہ اور شگفتہ جملے بھیجیں، جو دماغی طور پر توانا اور پُرامید رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

اگر آپ خود یہ نہیں کرسکتے یا کسی الجھن میں ہیں تو کسی قریبی دوست یا جیون ساتھی سے کہیں کہ وہ اس میں آپ کی مدد کریں اور ٹویٹس بھیجیں۔

مثبت نتائج کا تصور کیجئے

انہوں نے کہا کہ دن کے آغاز سے ہی اپنے اور اپنے اہل خانہ کیلئے مثبت اختتام سوچیں یعنی سب سے بہترین صورتحال کا تصور کیجئے، اس سے نہ صرف دماغ مثبت سوچنے لگے گا بلکہ جسم پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

بے چینی اور اضطراب کو ترقی میں بدلیں

ڈاکٹر وینڈی نے کہا کہ انسان کو کئی طرح کے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اگر انسان کوشش کرے تو ان مشکلات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ایسے مواقع پر ہمیں صورتحال کا جائزہ لیکر خیالات کو مثبت انداز میں جمع کرکے درست فیصلے کرنے چاہیئں،یعنی بے چینی اور منفی جذبات کو گھماکر دوسرے مثبت کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس کی لاتعداد مثالیں ہیں۔

فطرت سے قریب رہیں

انہوں نے کہا کہ متعدد تحقیقیات سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ سزے، درخت اور پُرسکون قدرتی مقامات دماغی سکون کا باعث ہوتے ہیں اور ان کے اثرات کئی ہفتوں تک برقرار رہتے ہیں۔

نئے کام آزمائیں

ماہرین اعصابیات و نفسیات نے مشورہ ماہر نفسیات نے دیا کہ لوگوں کو چاہیے کہ نئے کاموں کو آزمائیں اور مفت آن لائن کورسز کریں، کھیلوں کے مقابلوں میں حصّہ لیں یعنی اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر کچھ نہ کچھ نیا کریں۔

لوگوں سے رابطہ کیجئے

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ کسی نہ کسی بات پر پریشانی کا شکار ہوکر مایوس ہوجاتے ہیں، ایسی صورتحال میں انہیں چاہیے کہ وہ اہل خانہ اور دوستوں سے رابطہ کریں کیوں کہ حوصلہ افزاء اور تسلی بخش جملے آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہوں گے اور آپ کا اعتماد بڑھے گا۔

Comments

- Advertisement -