تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کیا کراچی میں پولیس حالات خراب ہونے سے متعلق پیشگی آگاہ تھی؟

کراچی میں متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیشل برانچ نے پولیس کو حالات خراب ہونے سے متعلق پیشگی آگاہ کردیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کے لیے جانے والے قافلوں کو روکنے کے باعث شہر قائد کے مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں نے کراچی میں حالات خراب ہونے سے متعلق پولیس کو پیشگی آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کی جانب سے اس حوالے سے پولیس کو پہلے ہی رپورٹ دے دی گئی تھی تاہم ضلع شرقی کی پولیس صورتحال پر قابو پانے میں مکمل ناکام رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس صورتحال سے پیشگی آگاہی کے باوجود اقدامات نہ کرسکی، اس ہنگامہ آرائی کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، پولیس سمیت کئی افراد زخمی ہوئے لیکن ایس ایس پی کی کمانڈ کسی جگہ نظر نہیں آئی۔

واضح رہے کہ بدھ کو دن بھر پولیس اور پی ٹی آئی مظاہرین میں مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، شاہراہ قائدین پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ دوسری جانب مظاہرین کے پتھراؤ کے باعث ایس پی گلشن اقبال عبد الخالق اور ایس ایچ او خالد رفیق زخمی ہوگئے، پولیس نے شاہراہ قائدین سے 12 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

 مزید پڑھیں: کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں

بعد ازاں کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اس دوران قیدیوں کی وین جلا دی گئی۔

Comments

- Advertisement -