تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گستاخانہ خاکے کی نمائش پر فائرنگ کرنے والا ’نادر صوفی‘ کون تھا ؟

اسلام آباد: امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر گارلینڈ کے کرٹس کلویل سینٹر میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت نادر صوفی اور ایلٹن سمپسن کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، نادر صوفی پاکستانی نژاد شہری ہے جو ایلٹن سمپسن کے ہمراہ ریاست ایری زونا میں رہتا تھا۔

پاکستانی نژاد شہری نادر صوفی کے بچپن کے دوست کا کہنا تھا کہ نادر پاکستان میں اپنے اسکول میں مشہور طالبعلم تھا،نادر کے دوست کا کہنا تھا کہ نادر نے امریکہ میں سکونت اختیار کرنے کےلئے بہت جدوجہد کی۔

نادر کے دوست کا کہنا تھا کہ وہ نادر کے ساتھ انٹرنیشنل اسکول آف اسلام آباد میں پڑھتا تھا، انہیں حیرانی ہوئی جب پولیس نے نادر کو حملہ آوروں میں شناخت کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب نادر اسلام آباد میں رہتا تھا تو ایک اچھی زندگی گزار رہا تھا ۔اس کی والدہ امریکی خاتون تھیں جو کہ ایک اسکول میں آرٹ پڑھایا کرتی تھیں،وہ کھیلوں کا شوقین تھا اور لڑکیوں میں مشہور تھا، اسے پیار سے  ’گوفی‘ کہتے تھے۔

نادر صوفی کی ایک اور دوست کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشہور بچہ تھا بلکل اس سے مختلف جیسے کہ ایک شدت پسند ہوتا ہے ۔

اس کی دوست نے بتایا کہ  جب وہ دسویں جماعت میں تھا تو اس کے والدین میں طلاق ہوگئی تھی ، جس  کے بعد وہ اوتھا منتقل ہوگئے تھے، کئی سالوں بعد جب وہ ملا تو یہ شکایت کرتا پایا گیا کہ  وہ مطمعین نہیں ہے اور حالات کا سامنا نہیں کرپارہا ہے۔

امریکہ کا تزکرہ کرتے ہوئے اس نے اپنے دوست کو بتایا کہا کہ وہاں زندگی بہت مشکل ہے اور اس کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ، جس میں تنہائی اور مسلمان ہونے کی وجہ سے لوگوں میں ناپسند ہوں۔

Comments

- Advertisement -