تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کا انتخاب کل ہوگا، فوج تعینات

گلگت: شمالی علاقے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لئے انتخابات کا انعقاد کل ہوگا، حساس مقامات پرفوج تعینات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی قانون سازاسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے 268 امیدوار کل بروز پیر ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

صوبے کے 6 لاکھ 17 ہزار سے زائد ووٹرزحقِ رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

الیکشن کے لئے کی جانے والی سرگرمیاں اب ختم ہوچکی ہیں اور کل صبح تک کسی بھی قسم کی ذہن سازی نہیں کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نےآئندہ روز ہونے والے انتخابی ضابطۂ اخلاق کا اعلان کردیاہے۔

گلگت بلتستا ن میں قانون سازاسمبلی کی چوبیس سیٹوں کیلئے کل دوسواڑسٹھ امیدواروں میں جوڑ پڑے گا۔

تمام اضلاع میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت اجتماع اورریلیوں پرپابندی ہوگی۔

اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ پربھی پابندی عائدکی گئی ہے۔۔ مظاہروں، متنازع نعروں اور لاؤڈاسپیکر کاغیرقانونی استعمال ممنوع ہوگا۔۔ پابندی کا اطلاق بیس جون تک ہوگا۔

الیکشن کے موقع پر چلاس کے 141 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 100 کو حساس قرار دے دیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ حساس مقامات پر فوج بھی تعیناتے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کل 6سو فوجی جوان اپنے فرائض انجام دیں گے۔

Comments

- Advertisement -