تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گوجرنوالہ: پی ٹی آئی کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ اور فائرنگ

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے ۔  

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ بائی پاس کےقریب پتھراؤ مسلم لیگ کے کارکنان نے کیا، جس پر دونوں جانب سے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور دو افراد زخمی ہوگئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ بس اسٹاپ سے گذر رہا تھا کہ وہاں پر موجود مسلم لیگ نون کے مقامی ایم پی اے عمران عرف پومی بٹ کے ڈیرے پر موجود کارکنوں نے پتھرائو شروع کر دیا۔

جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں جوتے دکھانے شروع کر دیئے ، جوتے دیکھنے پر لیگی کارکن مزید مشتعل ہو گئے اور تحریک انصاف کے قافلے سمیت عمران خان کے کنٹینر پر پتھرائو شروع کر دیا جس سے قافلے میں بھگدڑ مچ گئی۔

فائرنگ کے وقت آزادی مارچ کی اعلی قیادت کے کنٹینر میں موجود عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے فائرنگ ا ور پتھراؤ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر دو فائر کئے گئے، فائرنگ کرنے والوں کو پہچان سکتا ہوں ، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری  نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی نوازشریف اپنا استعفیٰ تیار رکھیں۔

رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی تک پر امن قافلہ آگے نہیں بڑھے گا، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پولیس نے حملے کے وقت خاموش تماشائی کاکردارادا کیا ، عمران خان نے کارکنوں کوپرامن رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سیاسی کارکنوں میں جھڑپ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کارکن تحمل اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنےکی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -