تازہ ترین

گورنرکے پی کے کا انتخاب پارلیمنٹ سے کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد : فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے ووٹ سے خیبر پختونخوا کے گورنر کے انتخاب کا مطالبہ کردیا۔

فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق تحفظات پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاٹا کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر الحاج شادی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کی معیشت پر انتظامیہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔

قبائلی رہنما شادی گل آفریدی کا مطالبہ تھاکہ ارکان پارلیمنٹ کے ووٹ سےخیبر پختونخوا کے گورنر کا انتخاب کیا جائے, جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے حقوق کے لیے جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

فاٹا کے ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ گورنر سے متعلق تحفظات دور نہ ہوئے تو اسپیکر ڈیسک کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اس موقع پر فاٹا سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -