تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نئے پاکستان میں مسائل دہلیز پرحل ہوں گے،عمران خان

میانوالی: عمران خان نے کہا کہ میانوالی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا، جو معاشرہ ظلم کے بت کو پوجتا ہے وہ تباہ ہوجاتا ہے۔

پاکستن تحریکِ انصاف کے سیاسی مرکز میں جسلہ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میانوالی کو وقت نہ دینے پرمعذرت کرتا ہوں ،جلسے خواتین کی بڑی تعداد کومبارکباد دیتا ہوں، آج پیغام لے کرآیا ہوں ظلم کے آگے کبھی سرکو مت جھکانا، انہوں نے کہا کہ میں آج خوشیاں منانے آیا ہوں کہ میرے لوگ جاگ گئے ہیں، مجھے جنہوں نے اسمبلی میں پہنچایا انہیں بھول نہیں سکتا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں کہ ووٹ کسی اورکا اورجیت کسی اورکی ہو، نیا پاکستان بنانے دو پھر دیکھنا مسائل دہلیز پرحل ہوں گے، یکساں تعلیمی نظام ملک بھرمیں رائج کریں گے،ایک وقت آئے گا جب لوگ تعلیم کے لئے میانوالی آئیں گے ،تبدیلی کا فرق دیکھنے کے لئے خیبر پختونخوا اورپنجاب پولیس میں فرق دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے کسانوں کی مدد ایسے ہی کروں گا جیسے ہندوستان میں کسانوں کی مدد کی جاتی ہے، بجلی سستی ملتی ہے اورکھاد مفت ملتی ہیں جبکہ زرعی اصلاحات کی گئی ہیں، لیکن پاکستان میں کسانوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے، ہم ان کو بھی حقوق لےکر دیں گے اورہمارے کسانوں کی فصلی پیداواربھی دواورتین گنا بڑھ جائے گی جس سے ہمارا کسان خوشحال ہو جائے گا۔

عمران خان نے اپنے آبائی شہر میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی اورجماعت کو ایسے جلسے کرنے میں 6 ماہ لگیں گے، نواز شریف کو اندرونِ پنجاب ایسا جلسہ کرنے کا چیلینج کرتا ہوں، نواز شریف 30 فیصد بھی اس جیسا جلسے کرکے دیکھائے پھر مانے گے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ۔

انہوں نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سن لو! یہ بادشاہت نہیں ’گو نواز گو ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی مظلوموں کے ساتھ ہے تاکہ ظالم ظلم نہ کرسکے، جمہوری معاشرے میں سب کوآزادی حق ملے گا، جب تک ’گونوازگو‘ نہیں ہوگا، دھرنا ختم نہیں کریں گے ۔

میانوالی کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا اور ان کا کہنا تھا کہ میانوالی کے لوگوں تمھیں مبارکباد دینے آیا ہوں، 10 سال قبل عمران خان نے وی آئی پی کلچر کے خلاف اُٹھائی تھی، حاکم سرمایہ دار کا دوست ہے،مظلوم کا نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سالوں پہلے وی آئی پی کلچر مسترد کیا تھا اوراب عوام بھی اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں پی ٹی آئی نے جیسے انتخاب کروائے وہ مثال ہے، ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔

Comments

- Advertisement -