تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

گوگل نے کروم بک پکسل نامی نیا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

امریکہ : گوگل نے جدید فیچرز کے ساتھ کروم بک پکسل نامی نیا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا ہے۔

یہ نیا لیپ ٹاپ ہائی ریزولوشن ٹچ اسکرین،انٹل کور آئی فائیو پروسیسر ،ایٹ جی بی ریم کے ساتھ ہے، اس لیپ ٹاپ میں یو ایس بی سی کی شکل میں نیا چارجنگ اسٹینڈرڈ بھی موجود ہے، یہ گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا۔

جس کے زریعے ڈیٹا اور اسکرین تصاویر کو یکساں پورٹ کے زریعے ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے، اس لیپ ٹاپ کی سکرین کی ریزولوشن ایپل کے ریٹنا ڈسپلے کے برابر بتائی جاتی ہے، یہ ہائی ریزولوشن یا ریٹنا ڈسپلے ایک ایسا نظام ہے، جو سکرین پر تصویر کو بہت زیادہ قدرتی اور صاف دکھاتا ہے۔

گوگل کا دعوی ہے اس نئے لیپ ٹاپ کی بیٹری بارہ گھںٹے تک چل سکتی ہے۔

گوگل کے مطابق صارفین ٹچ ٹیکنالوجی چاہتے ہیں اس لئے ہم نے لیپ ٹاپ کو اس ٹیکنالوجی میں ڈھال دیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ گوگل نے اپنا لیپ ٹاپ خود ڈیزائن کرکے تیار کیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد ایپل کو سخت ٹکر دینا ہے۔

Comments

- Advertisement -