تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

گوگل کانٹیکٹ لینس، خون میں موجود شوگر کی مقدار جانچے گا

نیویارک : گوگل ایکس لیب نے ایک ایسے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو ذیابطیس کے مریضوں کو ہر لمحے ان کے خون میں موجود شوگر کی مقدار سے آگاہ رکھے گا۔

دنیا بھر میں ذیابیطیس میں مبتلا افراد کو اپنے خون میں شکر کی سطح نوٹ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر جسم میں خون کی سطح کو مانیٹر نہ کیا جائے تو مستقبل میں ذیابیطس کے مریض کو آنکھوں، گردوں اور دل کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ اپنی نوعیت کے پہلے کانٹیکٹ لینس ہیں، جو خاص طور پر ذیابطیس کے مریضوں کے لئے تیار کئے جارہے ہیں۔

گوگل کے ماہرین کے مطابق یہ اسمارٹ کانٹیکٹ لینس دو تہوں پر مشتمل ہوگا، جن کے درمیان ایک وائرلیس چپ بمعہ انٹینا اور گلوکوز سینسر نصب ہوگا۔

یہ گلوکوز سینسر ہر بار آنکھ جھپکنے پر آنکھ میں موجود پانی میں گلوکوز کی مقدار کی پیمائش کرکے اسے وائرلیس چپ کی مدد سے قریب موجود ڈیوائس کو منتقل کریگا ۔

Comments

- Advertisement -