تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ہر بھارتی کی خواہش تھی کہ بنگلہ دیش کا خواب پورا ہو، نریندر مودی

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دورے کے دوران  بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کا قیام میں بھارتی شہریوں نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو بنگلادیش کی آزادی میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے “بنگلادیش لبریشن وار آنر” سے نوازا گیا اور نریندر مودی نے واجپائی کے لئے یہ اعزاز بنگلادیشی صدر عبدالحمید کے ہاتھ سے وصول کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندری مودی کا کہنا تھا کہ جب بنگلہ دیش کے عوام آزادی کیلئے لڑائی لڑرہے تھے تو بھارتی بھی ان کے ساتھ  کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کر رہے تھے اوراس طرح بھارت نے بنگلہ دیش کا خواب پورا کرنے میں مدد کی۔

  بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ 1971 میں جنگجوؤں کی حمایت میں دہلی میں ستیہ گرہ تحریک چلی تو وہ بھی ایک نوجوان رضاکار کی حیثیت سے اس میں شامل ہوئے جب کہ انہوں نے اس موقع پر6 دسمبر 1971 کو واجپائی کی پارلیمنٹ میں تقریرکو یاد بھی کیا، جس میں انہوں نے حکومت سے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کی درخواست کی تھی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 1971 میں ہربھارتی چاہتا تھا کہ آزاد بنگلہ دیش کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔

Comments

- Advertisement -