تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ہفتے کی رات کو امپائرانگلی اٹھانےوالاہے، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے کو امپائر کی انگلی اٹھ جائے گی اور فیصلہ ہوجائے گا اس لیے اب نوازشریف بھی فیصلہ کرلیں کہ انہیں کس طرح سے جانا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، ملک کا 200 ڈالر واپس لاﺅں گا جس سے مہنگائی کم ہو گی، عمران خان بطور وزیراعظم امریکہ کا ہتھیار نہیں بنے گا، کارکنوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ نواز شریف کے استعفے کے بغیر واپس نہیں جاﺅں گا، حکمران فیصلہ کر لیں عزت سے اقتدار چھوڑیں گے یا نہیں، کارکنوں پہنچو! پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ 2 دن میں ہو جائے گا، نواز شریف ضمیروں کے سوداگر ہیں، بادشاہ سلامت سے نمٹنے کے بعد کراچی کا رخ کروں گا۔

عمران خان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے بیان پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں غیرملکی طاقت کی مداخلت قبول نہیں، امریکہ کو کوئی حق نہیں کہ وہ نواز شریف کو جمہوری وزیراعظم کہے۔ آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بات سامنے آ گئی ہے، نواز شریف کےساتھ کون کون کھڑا تھا آج ہمیں پتہ چل گیا ہے۔ امریکہ نے بیان دیا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کو رہنا چاہئے، میں امریکیوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میری زندگی کا بہت بڑا عرصہ مغرب میں گزرا ہے اور میں مغرب کی جمہوریت کو نواز شریف سے زیادہ جانتا ہوں۔

آج اسمبلی اجلاس میں ایسا لگا ملکی مسائل میری وجہ سے ہیں، میرے خلاف تمام مجرم اکٹھے ہو گئے ہیں، ایک ایک کی وکٹ اڑاﺅں گا، موقع ملا تو ایسا پاکستان بناﺅں گا کہ دنیا بھر میں ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی بیان کے بعد نواز شریف کا چہرہ کھل اٹھا اور وہ بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ نواز شریف سن لیں! امریکہ آپ کے ساتھ ہے اور میرے ساتھ اللہ ہے، ہفتے کی رات امپائر کی انگلی اٹھ جائے گی۔ انہوں کارکنوں کو کراچی کے علاقے تین تلوار پر اکٹھا ہونے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ آزادی کا جشن منانے کیلئے تیار ہو جائیں، جتنے لوگ یہاں پہنچ سکتے ہیں پہنچیں، پاکستان کی تقدیر کافیصلہ 2 دن میں ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بادشاہ سلامت سے نمٹنے کے بعد کراچی کا رخ کریں گے اور تمام برادریوں کو اکٹھا کر کے امن قائم کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ سیکرٹری داخلہ شاہد خان عوام کے ساتھ ٹکراﺅ کا سوچ رہا ہے، سیکرٹری داخلہ سن لیں! اگر پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا تو چھوڑوں گا نہیں۔ ہم پرامن لوگ ہیں، سات دن سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔ انہوں نے مذاکرات کا عمل معطل ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں جس کے باعث مذاکرات معطل کئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -