تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

"ہم جیت چکے ہیں”، سابق وزیراعظم کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ایسے میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات دو ہزار اکیس کے انتخابی عمل کا آغاز ہوچکا ہے، جس کےلیے قومی و صوبائی اسمبلیاں پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی حکومتی رکن عبد الحفیظ کے مد مقابل ہیں، دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

قومی اسمبلی میں پولنگ کے آغاز پر ووٹ پی ٹی آئی ایم این اے میاں شفیق آرائیں و فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا، یوسف رضا گیلانی نے بھی قومی اسمبلی ہال میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی، تاہم یوسف رضا گیلانی نے جواب دینے سے گریز کیا، صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ آج الیکشن جیت جائیں گے کیا؟ جس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آج تحریک انصاف ایوان بالامیں اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی

دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے ایک سو دس فیصد پر امید ہیں۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ووٹ اور اخلاقی اعتبار سے گیلانی کی جیت ہوگی۔

میڈیا نمائندگان کی جانب سے سابق وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ جو ویڈیوز سامنے آئی ہے اس پر کیاکہیں گےِ جس پر لیگی رہنما نے حیدر گیلانی کی ویڈیو کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پانچ چھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، آپ معلوم نہیں کس فوٹیج کی بات کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -