تازہ ترین

ہوائی کے ایک مکان سے 42 ہزار پاوٗنڈ کچرا برآمد

ہوائی: ہونولولوکے ایک مکان سے صفائی کرنے والی ایک کمپنی نے حیرت انگیز طور پر 42 ہزار پاؤنڈز کچرا برآمد کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ مکان کے ارد گرد رہنے والے پڑوسیوں نے شہر کے حکام کے شکایت پاس شکایت درج کرائی کہ یہ جائیداد کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے جو کہ گندے جانوروں اور کیڑے ،مکوڑوں کا مسکن بن گیاہے

حکام نے اس مکان کو آتشزدگی کے حوالے سے بھی خطرناک قراردے دیا ہے۔

مذکورہ مکان لورا متسوزاکی کی ملکیت ہے جسے 2 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے لیکن تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ پڑوسیوں اور حکام کا خیال ہے کہ وہ اب اس مکان میں رہائش پذیر نہیں ہیں اور انہیں نفسیاتی مسائل بھی درپیش ہیں

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جہاں یہ گھر ایک غیر قانونی کوڑے دان بنا ہوا تھا اس کے ساتھ ہی بے گھر افراد نے یہاں ڈیرے ڈال رکھے تھے جس کے سبب گھر میں انسانی فضلہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھا۔

Comments

- Advertisement -