تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ہڈیوں کی کمزوری پر خوراک میں تبدیلی کرکےقابو پایا جاسکتا ہے

ہڈیوں کی کثافت یا بھربھراپن نمکیات کی کمی کےباعث ہوتا ہے، جسےخوراک میں تبدیلی کرکے روکا جاسکتا ہے۔

ہڈیوں کی کمزوری سے فریکچر کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں، آسٹیوپروسس کو عام طور پر خاموش بیماری کہا جاتا ہے، جس پر چند تدابیر کے ذریعے کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے، کچھ  دھوپ حاصل کرنے سے وٹامن ڈی کی مدد سے کیلشیئم جسم میں بڑی مقدار میں جذب ہوجاتا ہے۔

گولیوں کی صورت میں بھی اضافہ کیلشیئم کو روزانہ کا معمول بنالینا چاہئے، دودھ اور اس سے بننے والی اشیاء کو اپنی غذا کا حصہ بنا لینا بھی ضروری ہے، سمندری مچھلیاں، انڈے بھی وٹامنز اور کیلشیئم کا بہترین ذریعہ ہیں۔

اس کےعلاوہ زمین کے نیچے اگنے والی سبزیوں میں فاسفورس ہوتا ہے، جو ہڈیوں کے بھربھرے پن کو روکتا ہے، ترش پھلوں سے بھی وٹامن ڈی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -