تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

یمن:باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری، 6بچوں سمیت 45افراد ہلاک

یمن: سعودی عرب اوراتحادی ممالک کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر تیسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، حملوں میں چھ بچوں سمیت پینتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اکیس باغیوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی فضائی کارروائی جاری ہے، حملوں میں باغیوں کے ٹھکانوں اور سعدہ میں اسلحہ ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا، مصر اور سعودی عرب کے بحری بیڑے یمن پہنچ گئے ہیں۔

ریاض میں اتحادی افواج کے ترجمان جنرل احمد عصیری نے میڈیا کو بتایا کہ فضائی حملوں میں حوثی کے زیرِ قبضہ طیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے اور یمن کی فضائی حدود اس وقت مکمل طور پر اتحادی افواج کے کنٹرول میں ہے۔

یمن کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں باغیوں کے زیرِ تسلط فوجی بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے یمن کا دفاعی نظام شدید متاثر ہوا ہے، فضائی حملوں کے باوجود جنوبی اور مشرقی علاقوں میں باغیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے مکمل خاتمے تک فضائی حملے جاری رہیں گے اور باغیوں کی پیش قدمی رکتے ہی حملے ختم کردئیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -