تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

یمن: القاعدہ کا حملہ ، باغیوں کا انخلاء شروع

صنعا: یمن میں حکومت مخالف  باغیوں نے ایب گورنری سے انخلاء شروع کر دیا ہے، اس سے قبل القاعدہ کے حملوں کے پیشِ نظر باغیوں نے البیضا گورنری کے اہم شہر رداع سے انخلاء شروع کر دیا تھا جبکہ یریم کے علاقے میں القاعدہ اور باغیوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے شدید لڑائی میں ہلاک والوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

عرب  میڈیا کے مطابق باغیوں نے البیضا کے شہر رداع میں داخلے کے 24 گھنٹے بعد ہی وہاں سے انخلاء شروع کر دیا، شہر میں داخلے کے وقت باغیوں کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، رپورٹ کے مطابق باغیوں اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے درمیان پُرتشدد کارروائیوں کے بعد باغی الیبضا میں اہم ٹھکانہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

یمن کے وسطی شہر رداع میں القاعدہ جنگجوؤں کے مسلح افراد نے باغیوں کے ٹھکانوں پر 12 حملے کئے، جن میں ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ہر قسم کے بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے، بعض حملوں میں بارود سے بھری گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں، جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

دوسری جانب یمن کے جنوبی مغربی علاقے ایب میں حوثی باغیوں اور قبائلیوں کے درمیان دوبارہ مسلح جھڑپیں شروع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن میں دونوں طرف متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، حالیہ پیش رفت کے بعد ایب گورنری کے سیکیورٹی چیف بریگیڈیئر فواد العطاب کے گھر پر باغیوں کے حملے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -