تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یمن: باغیوں کےٹھکانوں پرسعودی عرب کے فضائی حملوں کا آغاز

یمن: باغیوں کی پیش قدمی اور صدر منصورہادی کے صدارتی محل سے فرار ہونے کے بعد سعودی عرب نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کردیئے ہیں، امریکا نے سعودی عرب کو لاجسٹک اور انٹیلی جنس سپورٹ فراہم کرنےکی تصدیق کردی ہے۔

یمن میں باغیوں کی پیش قدمی روکنے کیلئے سعودی عرب نے فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، یمنی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی میں سعودی عرب سمیت دس ممالک شامل ہیں، امریکا میں تعینات سعودی سفیر عدل الجبیر کے مطابق بڑی تعداد میں طیارہ شکن  توپیں یمن کی سرحد پر نصب کردیں گئی ہیں۔

پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ آپریشن یمن کی حکومت کوبچانے کے لئے ہے اور کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق شروع کی گئی ہے، جس میں امریکی انٹیلی جنس کی مدد بھی شامل ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب چند گھنٹے قبل ہی شہر عدن میں باغیوں کی آمد کے بعد صدر ہادی صدارتی محل سے فرار ہوگئے، باغی ائیر پورٹ اورسرکاری ٹی وی پر قابض ہیں۔

باغیوں کی جانب سے ٹی وی سے صدر منصور ہادی کی گرفتاری کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -