تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

یمن:24گھنٹے میں سعودی اتحادی فوج کے حوثی قبائل پر 106حملے

یمن: سعودی اتحادی افواج نے حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو چھ حملے کیے، حوثی قبائل نے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کردیا ہے۔

یمن میں سعودی اتحادی افواج نے حوثی قبائل کے خلاف حملے تیز کردیئے ہیں، سعودی اتحادی افواج کے ترجمان جنرل احمد اسیری کے مطابق حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر چوبیس گھنٹے کےدوران ایک سو چھ حملے کیےگئے ہیں جبکہ حوثی قبائل کے بیلسٹک میزائل نظام کو نوے فیصد تک تباہ کر دیا گیا ہے۔

یمنی حکام کے مطابق دالیح، شبوہ اور تعز میں سابق صدر ہادی کے حامیوں اور حوثی قبائل میں جھڑپوں کے دوران اڑتالیس حوثی قبائل کے ارکان مارے گئے جبکہ چھبیس حامی بھی ہلاک ہوئے ۔

حوثی قبائل کی قیادت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

ایران کےفوجی حکام کا کہنا ہے کہ حوثی قبائل سعودی حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سعودی عرب کو یمن میں زمینی حملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اقوام متحدہ نے یمن میں سنگین انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے ستائیس کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -