تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

یورپ: سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی سے فرانس میں50افراد ہلاک

یورپ: یورپ میں بعض علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، شدید گرمی سے فرانس میں پچاس افراد ہلاک ہوگئے۔

کئی ممالک میں پارہ چوالیس سینٹی گریڈ سے بھی اوپر پہنچ گیا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ افریقا سے آنے والی گرم ہواؤں نے مغربی یورپ میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں، جس سے گرمی بڑھ گئی ہے، فرانس میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ کراس کرگیا۔

شدید گرمی نے چار دنوں میں پچاس سے زائد افراد کی جان لےلی، شدید گرمی سے پریشان عوام نے پارکس میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔

برطانیہ میں بھی گرمی عروج پر ہے، کئی شہروں میں درجہ حرارت پینتس ڈگری تک پہنچ گیا ہے، گرمی کی لہر پھیلنے کے خدشے سے  برطانیہ میں بھی  الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یورپ میں گرمیوں نےتیرہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، اسپین، پرتگال سمیت کئی ممالک میں بھی سورج اپنے تیور دکھا رہا ہے، اسپین کے چالیس سے زائد صوبوں میں گرم موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

یا د رہے کہ سال 2003 میں یورپ میں گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں 70 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی میں گرمی کی لہر سے  1200سے زائد شہری ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اس سے قبل بھارت میں بھی شدید گرمی کے نتیجے میں 2000 سے زائد  شہری ہلاک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -