تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یوم ِ شہدا: قومی رہنماؤں کا جلسے کے شرکا سے خطاب

 اسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک آج سانحہ ماڈل ٹاؤن اور ضرب ِ عضب میں شہید ہونے والے شہدا کی یاد میں یوم شہدامنارہی ہے جس میں عوامی تحریک سے اظہار ِ یکجہتی کے لئے پاکستان تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ۔ متحدہ قومی موومنٹ، آل پاکستان مسلم لیگ ، مجلس وحدت المسلمین اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما خطاب کیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے یو م ِ شہدا کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا آج تک جن لوگوں سے پالا پڑا ہے وہ مفاد پرست تھے لیکن اب کی بار ان کے سامنے جو لوگ ہیں وہ نظریاتی ہیں انہیں نہ ڈرایا جاسکتا ہے نہ خریدا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران کان کھول کر سن لیں کہ جس تحریک میں بے گناہوں کا خون شامل ہوجائے اس کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کا یہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ لیں اور اب تو عمران خان بھی نکلنے والے ہیں اور عوام کا یہ سمندر اسلام آباد کے حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لئے نکلنے والے جلسے جلوس اور دھرنے عوام کا حق ہے اور جمہوریت کیروایت ہے اس کو روکنا جمہوری اقتدار کے منافی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈٰیل
ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈٰیل

انہوں نے کہا بانوے میں بھی ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن وقت نے ثابت کیا کہ وہ جمہوری فکر دبائی نہیں جاسکتی۔ انکا کہنا تھا کہ آج حکمرانوں نے عوام کے لئے راشن روک کر ظلم کی نئی مثال قائم کی گئی ہے۔

رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ ماڈؒل ٹاؤن پر حملہ ہوا تو ہم نے آواز اٹھائی اور یہی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا فلسفہ ہے کہ جہاں بھی ظلم ہو تو ظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے اور مظلوم کی حمایت کی جائے چاہے اس کا تعلق کسی بھی مکتب ِ فکر سے ہو۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو مبارک باد پیش کی کہ آج مظلوم جیت گئے اور ظالم ہار گئے، انہوں شرکاء کو بالخصوص خواتین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک ایسی بلند حوصلہ خواتین نہیں دیکھیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج جو بھی سیاسی پارٹی نواز شریف کے ساتھ ہے وہ چودہ اگست سے پہلے فیصلہ کرلے کہ وہ چوروں کے ساتھ ہے یہ عوام کےساتھ ہے۔ انہوں نے پنجاب پولیس کو بھی تنبیہہ کی کہ اتنا ظلم مت کرو کہ کل اس کا حساب دینا مشکل ہوجائے

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ عمران خان دس سیٹوں کی تحقیقات پر راضی ہوگیا ہے لیکن میں یہ بتادوں کہ اب بات دس سیٹوں کی نہیں بلکہ دو سیٹوں کی ہے اور وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہیں۔ بڑی عید سے پہلئ بڑی قربانی ہوگی قوم باہر نکلے اور چوروں کے باہر نکال پھینکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں چوروں اور ڈاکؤوں کا اجتماع ہے جو ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ملک بچانے کے لئےڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی کی ملازم نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کی فوج ہے اور مسلمانوں کی جان و مال کی محافظ ہے

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے یوم ِ شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں عوام کو سیدھی گولیاں ماریں گئیں اور میں وہ منظر کبھی بھول نہیں سکتا ، انہوں نے اعلان کیا کہ جب بھی موقعہ ملا وہ اس ظلم کا بدلہ ضرور لیں گے ۔

مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی
مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی

انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو مخاطب کتے ہوئے کہا کہ آپ جس بہادری اور جرات کے ساتھ انقالب کی بات کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور وہاپنی پارٹی کے تمام تر وسائل کے ساتھ ان کی حمایت پر کمر بستہ ہیں ۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحب زادہ حامد رضا نے یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ شہدا کی روحیں یہاں موجود ہیں اور وہ دیکھ رہی ہیں کہ ان کے ورثہ نے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا۔

HAMID

انہوں نے پنجاب کے وزیر قانون کو انتہائی سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ وہ چوڑیاں پہن لیں انہوں نے کہا کہ ہمیں غدار کہا گیا ہمیں کہا گیا کہ ہم آپریشن ضرب ِ عضب کے دشمن ہیں جب کہ اصلی دشمن تو شریف حکومت خود ہے جس نے مذاکرات کے نام پر دس ہزار مزید لاشیں قوم کو دیں نہ صرف یہ کہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا بلکہ قوم کے تمام شہدا کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں کہا کہ انقلاب آئے گا تو کوئی وزیر اعظم ہاؤس میں لٹکا یا جائے گا تو کسی کو وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں پھانسی دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج قوم نے دیکھ لیا ہے کہ کھانا پانی بند کرنے والے لوگ کون ہیں اور پہچانے والے کون ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے کہا کہ ’’یا انقلاب یا شہادت اس کے سوا اور کچھ نہیں‘‘۔

مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ امین شہیدی نے شہدا کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ان شہدا کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب شہدا کا رستہ ہے اور آج یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کربلا کے وارثوں کی طرح اپنے شہدا کے مشن کو آگے بڑھا کر ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

مجلس وحدت المسملمین کے رہنما علامہ امین شہیدی
مجلس وحدت المسملمین کے رہنما علامہ امین شہیدی

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں