تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

یونان :عام انتخابات، اپوزیشن جماعت سائریزا پارٹی کامیاب

یونان: یونان کے عام انتخابات میں حکومت کی اپوزیشن جماعت سائریزا پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یونان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا، ووٹنگ میں حکمران جماعت نیو ڈیموکریسی پارٹی کو ساڑھے ستائیس فیصد ووٹ ملے جبکہ سائریزا پارٹی ساڑھے چھتیس فیصد ووٹ لے کر کامیاب رہی، اس کی بدولت سائریزا پارٹی پارلیمنٹ میں 146 تا 158 نشستیں ملیں گی جبکہ کابینہ کی تشکیل کیلئے 151 نشستیں حاصل کرنا کافی ہے۔

حکمران جماعت قائد نیو ڈیموکریسی پارٹی نےانتخابات میں شکست تسلیم کرلی، حکمران جماعت کو کفایتی اور بجٹ کٹوتیوں کے باعث عوامی مخالفت سامنا رہا۔

یورپی یونین ان انتخابات کو بڑی اہمیت دے رہی ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ سائریزا پارٹی کی کامیابی کے بعد جو حکومت تشکیل دی جائے گی اس کی زیرِ رہنمائی یونان اپنے قرض ادا نہیں کریگا اور اس طرح یورو زون سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ یونان نے یورپی یونین، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور یورپ کے مرکزی بینک سے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے کیے جانے والے معاہدے کے تحت بجٹ میں زبردست کٹوتی برداشت کی ہے۔

یونان کی معیشت 2008 کی عالمی کساد بازاری کے نتیجے میں تیزی سے زوال پذیر ہے اور اس کے نتیجے میں وہاں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سائریزا پارٹی کی فتح سے یونان کے بازارِ حصص میں خوف کی کیفیت ہے کیونکہ اگر قرض دینے والے نئی شرائط پر تیار نہیں ہوتے تو یونان کے دیوالیہ ہونے اور یورو استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -