یونان: معاشی بحران سے نجات کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیرِاعظم نے اسٹاک ایکسچینج اور بینک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یونان میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا، حکومت کی جانب سے ملکی سرمائے کو روکنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں، یونانی وزیرِ اعظم نے قوم سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی رقوم، تنخواہیں اور پنشن بینکوں میں محفوظ ہیں۔
یونانی وزیرِاعظم نےاپنے شہریوں کو پریشان نہ ہونے کی تلقین کی ہے، دوسری جانب امریکا نے بھی یونان سے معاشی اصلاحات کے آغاز کا مطالبہ کر دیاہے۔
یونان میں بیل آؤٹ پیکیج پر ریفرنڈم پانچ جولائی کو ہوگا۔ یونان کے تمام بینک آج سےچھ جولائی تک بند رہیں گے۔
Comments
- Advertisement -