تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

‏’مبارکباد! 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل ‏منظور ہونے پر عوام اور اوورسیزپاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہیں اب 90لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ‏مل جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ پوری کوشش کی انتخابی ‏اصلاحات پر اپوزیشن سےاتفاق رائے ہو جائے لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن کا رویہ منفی رہا، نوازشریف اینڈ ‏کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائرز کے بغیر نہیں کھیلی، مارشل لاکی گود میں پرورش پانے والوں کی سیاست ہمیشہ ‏دوسروں کے کندھوں پر رہی آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہتحریک عدم اعتمادلانےکی کوشش کرنےوالوں کی آج آنکھیں کھل جانی چاہئیں اپوزیشن ‏میں قیادت کا انحطاط ہےتمام سیاسی بونےہیں تمام سیاسی بونےپی ڈی ایم میں جمع ہیں اپوزیشن مایوسی کےعالم ‏میں ہے ان کی مایوسی میں مزیداضافہ ہوگا،۔

انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلئےجو ریت رکھی ہے اس سےفائدہ ہوگا اپوزیشن نےپہلےسال ‏زور لگایا ہمیں نہیں نکال سکے اپوزیشن نےدوسرےسال بھی ہمیں نکالنےکازورلگایا ناکام رہے تیسرےسال بھی ہمیں ‏نکالنے کا زور لگایا ناکام رہے اپوزیشن کوصرف اتناکہتاہوں تھکےہوئےپہلوانوں کاکام نہیں۔

Comments

- Advertisement -