اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہاں سے ریلی کی قیادت کرینگے؟ ٹوئٹ میں بتادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ انشااللہ کل پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ تاریخی ہوگا، میں راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کروں گا۔
InshaAllah tomorrow will be our historic Islamabad jalsa at Parade Ground against Imported govt's pol destabilisation & crushing our people under the burden of excessive loadshedding in peak of summer & spiralling fuel prices. I will be leading a rally from Pindi to Parade Ground
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 1, 2022
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ جلسہ سیاسی عدم استحکام، سخت گرم موسم میں لوڈشیڈنگ اور پیٹرول قیمتوں میں اضافےکیخلاف ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کل پریڈ گراؤنڈ میں حکومت مخالف احتجاج کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا موضوع’ چوروں کو ریلیف، عوام کو تکلیف’ رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘امپورٹڈ حکومت’ خود کو این آر او ٹو دے رہی ہے، عمران خان
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کو دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کا این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے این او سی میں کہا ہے کہ احتجاج کے دوران ریاست کے خلاف نعرے بازی نہیں ہوگی، پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج مقررہ وقت میں ختم کرنا ہوگا اور دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ جلسے کا این او سی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط کیا گیا۔