اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل پارک میں پیدل سفر کرنے والے باپ بیٹی کی اندوہناک موت واقع ہوئی ہے، دونوں کے پاس پانی کی ذخیرہ ختم ہوگیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹاہ کے کینیون لینڈز نیشنل پارک میں پانی ختم ہونے کے بعد پیدل سفر کرنے والے باپ اور بیٹی مردہ پائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس سے بڑھ جانے کے باعث اور پانی کا ذخیرہ ختم ہوجانے پر باپ بیٹی پیاس سے مر گئے۔

باون سالہ البینو ہیریرا ایسپینوزا اور ان کی 23 سالہ بیٹی بیٹریز ہیریرا گرین بے، جمعے کو سنکلائن لوپ ٹریل پر ہائیک کر رہے تھے جب وہ گم ہو گئے، انہوں نے مدد کے لیے 911 پر ٹیکسٹ میسج کیا اور بتایا کہ وہ پھنسے ہوئے ہیں۔

پولیس نے نیشنل پارک سروس کو الرٹ کیا جس نے فوری طور پر لاپتہ ہائیکرز کی تلاش شروع کی۔ ان کی لاشیں شام 6 بجے کے قریب ملی تھیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ جب ان کا پتہ لگایا گیا تو دونوں افراد پہلے ہی مرچکے تھے، دور دراز علاقے اور ناہموار علاقے کی وجہ سے پیدل سفر کرنے والوں کی لاشیں نکالنے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر ٹیم کو لایا گیا جس نے ان کی باقیات کو ہفتے کی صبح پہاڑ سے ہوائی جہاز سے اتارا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں