ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کراچی : ہیوی ٹریفک نے ایک بچے اور بزرگ کو بے دردی سے کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ہیوی ٹریفک نے مزید دو انسانی جانیں چھین لیں، بلدیہ ٹاؤن میں گلی میں کھیلتا بچہ اور پورٹ قاسم کے قریب موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں واٹر ٹینکر نے گلی میں کھیلتا پانچ سال کا بچہ کچل دیا بلدیہ ٹاؤن میں حادثے کے بعد ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ حادثہ مدینہ کالونی رانا گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، رہائشی علاقے کی تنگ گلیوں میں واٹر ٹینکر داخل ہوا تو گلی میں پانچ سال کا حنان دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔

واٹر ٹینکر ڈرائیور کی غفلت سے بچے کی جان چلی گئی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حنان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کروا دی۔

کراچی میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں شاہ لطیف ٹاؤن پورٹ قاسم وائرلیس گیٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 57 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت راؤ نثار احمد کے نام سے کی گئی ہے، زخمی خاتون کی 55 سالہ رضیہ کے نام سے ہوئی، ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

گلشن حدید کے رہائشی میاں بیوی کسی عزیز کے ہاں سے واپس اپنے گھر جارہے تھے، حادثہ تیز رفتاری اور رانگ سائیڈ آنے والے ڈمپر کی ٹکر کےباعث پیش آیا، اہلخانہ کے مطابق متوفی نثار احمد کے 6 بچے ہیں، جن میں 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں