بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

ایران میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ، قیمتی جانوں کا ضیاع

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ایران میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے، ہرمزگان صوبے کے ہنگامی امور کے سربراہ مہرداد حسن زادہ نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ زلزلے میں پانچ افراد جاں بحق بیس سے زائد زخمی ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6.1 تھی، زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اور سڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

- Advertisement -

زلزلہ مرکز کے مطابق 6.3 شدت کا زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150 کلومیٹر دورہے۔

یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفت کا شکار پکتیا میں دوبارہ زلزلہ، 5 افراد جاں بحق

ایرانی ہلال احمر کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں۔

ادھر رات گئے متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ اور دبئی میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں ایران زلزلے کی تباہ کاریوں کا شکار ہوا ہے۔ دو ہزار تین میں صوبہ کرمان میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 31 ہزار جاں بحق ہوئے تھے اور قدیم شہر بام ملیا میٹ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں