تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

"کرپشن کرنےوالے بیرون ملک چھٹیاں منانے چلےجاتے ہیں”

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک خاص طبقہ ملک کی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، سسٹم کرپٹ ہو تو چند لوگ امیر جبکہ ملک غریب ہوتا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری تین روزہ آئی سی ای ای کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک میں ایک چھوٹا طبقہ امیرترین جبکہ ملک غریب ہوتا گیا،کچھ لوگوں کے امیرہونے سے یہاں کرپشن کرنےوالےبیرون چھٹیاں منانےچلےجاتےہیں مگر اب قانون کی بالادستی سےہی ملک میں بڑےپیمانےپرتبدیلی آئےگیملک کو قرضے لینےپڑے،

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پاکستان تیزی سےترقی کرنےوالاملک ہوا کرتاتھا،اپنی آنکھوں سے ملک کو نیچےجاتےہوئےدیکھا، ہم ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرناچاہتےہیں، ہم ساٹھ کی دہائی کی معاشی ترقی کے بحالی کےلئےکوشاں ہیں۔

کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے کا اعلان

تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں بہت بڑا انقلاب آنےوالاہے،کامیاب پاکستان پروگرام بہت جلد لانچ کرنےجارہےہیں، اس پروگرام کےتحت ہرخاندان کےایک فرد کو تکنیکی تربیت دی جائےگی اور بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں گھر بنانے کیلئے بینک قرضےنہیں دیتےتھےاب صورتحال بدل چکی ہے، موجودہ حکومت نے ملک میں ہاؤس فنانسنگ شروع کی، تعمیراتی شعبےمیں بڑے پیمانےپرانقلاب لارہےہیں،شہروں میں سب سےزیادہ روزگارتعمیرات کےشعبےسےجڑاہواہے، تعمیراتی شعبےکےفروغ سےمعاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ تعمیراتی شعبےکےفروغ سےملکی دولت میں اضافہ ہوگا۔

بڑے شہروں کے ماسٹر پلان بنانے کی ہدایت

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ماحولیاتی تحفظ کیلئےخاطرخواہ اقدامات نہیں کیےگئے جس سے مسائل بڑھے، متعلقہ حکام کوہرشہرکا ماسٹرپلان بنانےکی ہدایت کی ہے، شہروں میں گرین ایریا کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کےباعث ریکارڈ پیداوار کےباجوود گندم برآمد کرنا پڑی، لاہورشہر کے مسائل کم کرنے کیلئے ماحول دوست راوی سٹی منصوبہ لائےہیں۔

Comments

- Advertisement -