منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 3 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ سے6 کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3کشمیری شہید کردیئے۔

کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوان کو موت کی نیند سلادیا۔

کے ایم ایس کے مطابق تینوں نوجوانوں کوسرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا اورعلاقے کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے3 کشمیری شہید کیے تھے، چوبیس گھنٹوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت 3 کشمیری شہید

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔ یاد رہے کہ5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 11 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں