اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

تین ماہ کے بچے کا خون سفید، دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جے پور : بھارت میں تین ماہ کے بچے کے خون کا سفید رنگ دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے، بچے کو نمونیا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

بھارت کے شہر جے پور کے جے کے لون اسپتال میں علاج کے لیے آنے والا بچہ ڈاکٹروں کے درمیان موضوع بحث بن گیا کیونکہ مذکورہ بچے کا خون لال کے بجائے سفید رنگ کا ہے۔

صحت مند انسانی جسم میں آر بی سی اور ڈبلیو بی سی دونوں پائے جاتے ہیں لیکن بچے کی اس بیماری کے بعد یہ تحقیقی مسئلہ بھی بن گیا ہے کہ آخر انسانی خون کا رنگ سفید کیسے ہوسکتا ہے اور یہ بچہ اب تک زندہ کیسے ہے؟۔

- Advertisement -

اس حوالے سے اسپتال کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور ریئر ڈیسیس سینٹر کے انچارج اشوک گپتا کا کہنا ہے کہ اس بچے میں خون کی نمایاں کمی پائی گئی تھی جس پر خون کا نمونہ لیا گیا تو لیبارٹری ٹیسٹ میں بچے کا خون سفید پایا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اشوک گپتا کا کہنا تھا کہ فی الحال اس طرح کا یہ پہلا مریض دیکھنے میں آیا ہے، اس بچے کی عمر تین مہینے بتائی جارہی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی یہ ایک بہت ہی غیر معمولی صورت حال ہے اور اس وقت بچے کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچے میں لپڈ اور کولیسٹرول کی مقدار زیادہ دیکھنے کو ملی ہے جبکہ عام طور پر اس عمر کے بچوں میں کولیسٹرول کافی کم ہوتا ہے اور ابتدائی طور پر ڈسلائیپیڈیا کی علامت ظاہر ہوتی ہے جو کافی نایاب ہے، بچے کے خون کے مزید سیمپل لے لیے گئے ہیں جس پر تحقیق کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں