منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کراچی : بین الصوبائی گروہ کے چار کارندے گرفتار، فائرنگ سے دو افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے تالہ توڑ کارروائیاں کرنے والے گروہ کے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان اس سے قبل پنجاب میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرکے 4 مفرورملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق تالا توڑ گروہ سے ہے، صرافہ بازار میں چوری کی وارداتیں کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کراچی سے پہلے پنجاب میں بھی کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور پنجاب پولیس کو مطلوب ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے11 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر زخمی کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے علاقے میں امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے مختلف

علاقوں کا دورہ کیا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ بھی ڈی آئی جی کے ساتھ تھے، افسران نے پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا۔

اس سے قبل پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات کا انکشاف ہوا ہے،  کراچی کے علاقے عزیز آباد نمبر دو میں نامعلوم مسلح افراد نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔

ملزمان نے گھر میں سکون سے واردات کی،3ڈاکو پولیس اہلکاروں کے سامنے گھر سے نکل کر فرار ہوگئے، پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کی ناکام کوشش کی، فائرنگ کے باوجود ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں ڈاکوؤں میں سے ایک کو پیدل اور دوسرے کو موٹرسائیکل پر فرارہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں