The news is by your side.

Advertisement

گھر میں پراسرار آتشزدگی: بیوہ سمیت پانچ خواتین جھلس کر جاں بحق

حیدر آباد : فلیٹ سے خاتون سمیت پانچ خواتین کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، فلیٹ میں بجلی اور گیس کنکشن بھی نہیں تھا، پولیس نے قتل کے شبے میں بیوہ عورت کے داماد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے لیبر اسکوئر پلازہ میں گراونڈ فلور پرایک کمرے کے فلیٹ میں بیوہ جنت بی بی اپنے چار بیٹیوں کے ساتھ دو سال سے رہائش پذیر ہیں۔

کمرے میںپراسار طور پر  لگنے والی آگ میں پانچ خواتین جل کر ہلاک ہو گئیں لیکن وہاں موجود رضائیاں جزوی طور پر جلی ہوئی ہیں، اس وجہ سے پولیس اور علاقہ مکینوں کو واقعے پر شبہ ہوا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق فلیٹ میں نہ بجلی کا کنکشن تھا اور نہ ہی گیس کا، جنت بی بی فلیٹ کی گیلری میں کھانا پکاتی تھی،ان کی ایک بیٹی ریشم شادی شدہ تھی جس کے دو بچے بھی ہیں۔

بیٹی کا شوہر واقعے سے ایک دن قبل مبینہ جھگڑے کے بعد اپنے بچے لے کر چلا گیا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جنت بی بی کے داماد کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں : سسرال والوں نے مبینہ طور پر تین بچوں کی ماں کو جلا کر مار ڈالا

حیرت کی بات یہ ہے کہ آگ لگنے کے بعد کسی خاتون نے جان بچانے کی کوشش نہ کی دروازہ ٹوٹا ہوا ہونے کے باوجود کوئی بھی خاتون دروازے سے کیوں نہ نکل پائی۔ بجلی کا کنکشن نہیں تو شارٹ سرکٹ بھی نہیں ہے آگ کیسے لگی یہ سوال معمہ بن چکا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں