تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت مقبوضہ وادی میں ظلم وبربریت بند کرے، یورپی پارلیمنٹ

اسلام آباد: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت پر آواز بلند کردی۔

تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ وادی کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آرٹیکل تین سو ستر اے کی منسوخی کے بعد انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

خط میں بتایا گیا کہ بھارتی افواج مقضوبہ وادی میں بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، بھارتی حکام کارکنوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کو گرفتار کررہے ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ یورپی قائدین عالمی قوانین کے تحت اپنی ذمےداریاں پوری کریں اور ہمارے تحفظات کو بھارتی حکومت تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوم استحصال کشمیر، وادی میں ہڑتال

خط میں مزید کہا گیا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے مکمل احترام کی ضمانت دی جائے، کشمیریوں کے خلاف تشدد، بدسلوکی اور امتیازی سلوک کو فوری طور پر بند کرایا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور یک طرفہ اقدامات کے تین سال مکمل ہونے پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یوم استحصال منا رہے ہیں

Comments

- Advertisement -