تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

این اے133 کا میدان مسلم لیگ (ن) نے مار لیا

لاہور کے حلقہ این اے 133 کا معرکہ ن لیگ نے جیت لیا۔ مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک   46ہزار 811 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے133ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا جو کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

مقررہ وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔

254 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک 46ہزار 811 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جب کہ پیپلزپارٹی کے چوہدری اسلم گل 32ہزار313 ووٹ حاصل کرسکے۔ شائستہ پرویز ملک نے 14ہزار کی لیڈ سے اسلم گل کو شکست دی۔ حلقے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ تقریباً 18 فیصد رہا۔

حلقےمیں مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ33ہزار558 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد2لاکھ6ہزار927 تھی، اہم ترین علاقوں میں وفاقی کالونی، جوہرٹاؤن، ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن اور بہارکالونی شامل ہیں۔

این اے133کےانتخاب میں 11امیدوارحصہ لےرہےہیں تاہم ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں زوردار مقابلہ متوقع تھا مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کےپرویز ملک کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ کے مرحوم رہنما پرویز ملک کی اہلیہ ہیں۔

ضمنی الیکشن کے لئے 245 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے، دوران پولنگ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں، پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے وقت ووٹرز کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہی

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمیشد اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ الیکشن سے باہر ہوچکے، ان کے تجویز کنندہ کا ووٹ این اے 133میں رجسٹرڈ نہ ہونے پر کاغذات مسترد ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -