تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

انڈونیشیا میں خوفناک زلزلہ، زمین کانپ اُٹھی

جکارتا: انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث عوام الناس میں خوف وہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے وسطی صوبے مشرقی نوسا ٹینگارا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز فلورنس تیمور ضلع سے باسٹھ کلومیٹر شمال مغرب میں اور سطح سمندر سے پانچ سو چالی کلومیٹرگہرائی میں لارنٹکا کا سب ڈسٹرکٹ تھا،ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چھ اعشاریہ ایک شدت زلزلے کے نتیجے میں کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں موصول ہوئی ہے، مقامی انتظامیہ نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں7.5 شدت کا زلزلہ

اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی انڈویشیا کے جزیرے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عمارتیں زمیں بوس ہوئیں اور آٹھ افراد اپنی جان سے گئے۔

انڈونیشیا میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان بالی کے سیاحتی علاقے میں ہوا تھا جہاں ایک ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں۔

یاد رہے کہ سال دو ہزار چار میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا پر آنے والے اس زلزلے کو 1900 کے بعد آنے والا تیسرا بڑا اور 1964 ءمیں الاسکا میں آنے والے زلزلے کے بعد سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا جاتا ہے۔

زلزلے اور سونامی جس سے انڈونیشیا سمیت جنوبی ایشیا اور مشرقی افریقہ کے متعدد ممالک کو نقصان پہنچا تھا، سے 2 لاکھ 27 ہزار 898 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ تقریباً 17 لاکھ بے گھر ہو گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 9.1 بتائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -