ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

قرنطینہ تنازعہ، انڈیا ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: حال ہی میں پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچانے والے برطانیہ نے اب بھارت کو بھی ہری جھنڈی دکھادی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاکی ٹیم نے برطانیہ میں کرونا وائرس کی صورت حال اور بھارتی شہر یوں کے لیے دس دن قرنطینہ کا اصول لازمی قرار دئیے جا نے پر بطور احتجاج اگلے سال برمنگھم میں ہونے والے دولت مشترکہ گیمز سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

جواب میں ہاکی بھارت نے برطانیہ کو یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیح اگلے سال ایشین گیمز ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پیر کے روز اپنی جونیئر ہاکی ٹیم کا نام اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ سے واپس لے لیا تھا۔

دولت مشترکہ گیمز اگلے سال اٹھائیس جولائی سے آٹھ اگست تک برمنگھم میں ہونگے جبکہ ایشین گیمز دس ستمبر کو چین کے شہر ہانگ ژو میں شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ، کیوی کوچ کا بیان آگیا

بھارت اور برطانیہ کے مابین یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ نے ہدایات جاری کی ہے کہ برطانیہ آنے والے بھارتی شہر یوں کو دس دن کا لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا، یہ ان لوگوں کے لیے بھی لازمی ہوگا جن کو مکمل طور پر ویکسین لگا دی گئی ہیں۔

جوابی اقدام کے طور پر گزشتہ ہفتے بھارت نے برطانیہ سے آنے والے تمام افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور دس دن کے قرنطینہ کو ضروری قرار دیا تھا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہیں کہ بھارتی ساختہ ویکسین کو ابھی تک برطانوی حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں