تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

یونان میں خوفناک آتشزدگی سے صورتحال سنگین، حکام پریشان

اینتھز: یونان کے جنگلات میں لگی ہولناک آتشزدگی کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونان کے وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں جمعے کے روز بھی آگ لگی رہی، جس کی وجہ سے شمالی ایتھنز میں صوبہ ایلیس کے جزیرے ایویا اور پیلوپونیسوس کے سینکڑوں خاندان اپنے گھر خالی کر کے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرگئے، ہولناک آتشزدگی کے باعث کئی مکانات تباہ ہوگئے اور ہزاروں ہیکٹر پر قائم جنگلات جل کر خاکستر ہوچکے۔

ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے جھلسنے کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں، گذشتہ روز چوالیس افراد کو مخلتف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

یونان کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران بجلی کا کھمبے گرنے سے اڑتیس سالہ شخص شدید زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں: اہم یورپی ملک بدترین ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت یونان کے مخلتف حصوں میں چھپن مقامات پر ہولناک آگ لگی ہوئی ہے، جس کے باعث صورت حال انتہائی خطرناک ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یونان ان دنوں گرمی کی شدید ترین لہر کا سامنا کررہا ہے، درجہ حرارت بڑھنے کے باعث یونان کے جنگلات میں آگ لگنے سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

یونانی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یونان کو تیس سالوں میں بدترین گرمی کی لہر کا سامنا ہے، یونان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے جبکہ اس ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت مزید بلند ہوگا۔

Comments

- Advertisement -