The news is by your side.

Advertisement

مشرق وسطیٰ کے شائقین کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟

ابوظبی: مشرق وسطیٰ کے شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تمام میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مواصلاتی کمپنی اتصالات نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں براڈکاسٹ کے حقوق اسٹار ٹی وی نیٹ ورک سے حاصل کر لیے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق اتصالات نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ’اسٹارز پلے‘ کے ساتھ بھی شراکت داری کرلی ہے جو یہ میگا ایونٹ لائیو اسٹریم کرے گا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے لیے براڈکاسٹنگ حقوق صرف اتصالات کے پاس ہیں اور اس کی اسٹارز پلے کے ساتھ شراکت سے کرکٹ مداح ورلڈ کپ کے پینتالیس میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں ناظرین کرکٹ میچز اتصالات کے ای لائف ٹی وی کے ذریعے کرک لائف میکس چینل، سوئچ ٹی وی اور اسٹارزپلے کی ایپلی کیشن پر بھی دیکھ سکیں گے، کرک لائف میکس لائیو میچز کے ساتھ ساتھ میچز کی جھلکیاں، تبصرے اور کرک لائف کے دیگر چینلز پر پورے پورے میچز دوبارہ نشر کرے گا۔

’اسٹارز پلے‘ بھی کرک لائف اور کرک لائف دو چینلز کی اسٹریمنگ کرے گا جس کے پاس پاکستان، انڈیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے علاوہ پاکستانی سپر لیگ اور کیریبئن پریمئر لیگ کے براڈکاسٹنگ حقوق بھی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں