جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پولیس سے بچنے کے لئے ملزم لحاف میں چھُپ گیا، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چور کو پکڑنا پولیس کے لئے مشکل ٹاسک ضرور ہوتا ہے، بسا اوقات چھاپے کے دوران ایسے واقعات وارد ہوجاتے ہیں کہ جسے دیکھ کر بے ساختہ ہنسی آجاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ واقعہ انگلینڈ کے علاقے سویڈلنکوٹ میں رونما ہوا، مقامی پولیس کو چھتیس سالہ چور کی تلاش تھی، ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے اس کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا تو چور کو بھاگنے کا موقع نہ مل سکا اور اس نے پولیس سے خود کو بچانے کے لئے لحاف اوڑھ کر خود کو الماری میں چھپا لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چور کے بڑے اور لمبے پاؤں ہی غداری کرگئے اور وہ پولیس حراست میں آگیا۔

مقامی پولیس کی جانب سے یہ دلچسپ خبر اپنے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر شیئر کی گئی، جس کے مطابق ایک ملزم نے چھاپے کے دوران پولیس کے ہاتھوں گرفتار ی سے بچنے کے لیے خود کو الماری کے اندر لحاف میں چھپالیا۔

پولیس کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جہاں صارفین کا مزاحیہ ردعمل دیکھا گیا، کئی صارفین نے چور کی حماقت کو سراہا جبکہ کئی نے محکمہ پولیس کی جانب سے کی گئی مزاحیہ پوسٹ کو دلچسپ قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں