تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت آج افغان ٹیم کے رحم وکرم پر

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کا ڈو اور ڈائی میچ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 میں ڈرامائی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، دو میچ ہار کر سب سے پیچھےرہنے والا بھارت صرف دو میچ جیت کر نیٹ رن ریٹ میں آگے نکل گیا۔

بھارتی شائقین اور کھلاڑی اب سیمی فائنل میں جانے کیلئے افغانستان کی جیت کی دعا کریں گے، نیوزی لینڈ میچ جیت کر ایک تیر سےدو نشانےلگاسکتا ہے اور بھارت اور افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سفر تمام کرسکتا ہے۔

اگر افغانستان آج اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو رن ریٹ پر دوسری سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ بھارت اورنمیبیا کےمیچ کےبعد پیر کوہوگا، مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ بھارت نمیبیا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شیخ زید اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا ۔

مزید پڑھیں: بھارت سے شکست افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبی

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل افغان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے شکست پر طالبان حکومت نے عزیز اللہ فضلی کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی میر وائس اشرف کو بورڈ کا نیا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔

اس سے قبل طالبان نے اقتدار میں آنے کے بعد بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کو بھی فارغ کردیا تھا اور نیا سی ای او تعینات کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -