تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عالمی یوم خواتین: پاکستان نے مقبوضہ وادی میں ‘بھارتی سفاکیوں’ کا پردہ چاک کردیا

نیویارک: عالمی یوم خواتین کے موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ مباحثے میں منیر اکرم نے ایک بار دنیا کو باور کرایا کہ مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا گیا، پاکستان کے پاس مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر تشدد کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ کسی صورت کشمیری خواتین کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، عالمی برادری عالمی یوم خواتین پر بھارتی سفاکیوں کا نوٹس لے۔

منیراکرم نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو قیام امن کی کوششوں کا حصہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 450 خواتین امن دستے تعینات کیے اور ہمارے سفارت کاروں میں خواتین کی تعداد 20 فیصد بڑھی ہے۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے اب تک بھارتی ریاستی مشینری کے ہاتھوں شہید ہونے والے 95 ہزار 981 کشمیریوں میں ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں۔

جنوری 2001 سے بھارتی فوجیوں نے کم از کم 681خواتین کو شہید کیا، رپورٹ میں کہاگیا کہ 11,250 خواتین کی بے حرمتی کی گئی جن میں کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کی متاثرین بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -