جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

عمرے کا آغاز، خانہ کعبہ کی رونقیں پھربحال

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: کم وبیش ڈیڑھ سال بعد خانہ کعبہ کی رونقیں پھر بحال ہوگئیں، عمرہ زائرین کی آمد نے حرم شریف کا منظر سہانا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اٹھارہ ماہ قبل کورونا وبا کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی پر پابندی ختم کردی ہے،پابندی ختم ہونے کے ساتھ ہی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد مسجد الحرام میں طواف کررہی ہے، دلکش منظر دیکھ کر ہر مسلم کا دل عش عش کر اٹھا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کے نائب صدر امور سعد بن محمد المحیمید نے اس پر مسرت موقع پر کہا کہ مسجد الحرام میں کرونا تدابیر کے تحت عمرے اور دیگر عبادات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق زائرین کی گنجائش کو ساٹھ ہزار ماہانہ سے بیس لاکھ تک بڑھایا جائے گا اور مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ عمرے کے لیے آنے والے زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر حکومت کی نگرانی میں قرنطینہ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جن ممالک کے مکمل ویکسین لگوائے ہوئے افراد کے سعودی عرب داخلے پر پابندی ہے، وہاں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ بھی کرنا ہو گا، اس لسٹ میں نو ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان، انڈیا، آرجنٹائن، برازیل، مصر، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقہ اور ترکی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حج اور عمرے کی مد میں سعودی حکومت کو سالانہ تقریبا 12 ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔ مذہبی سیاحت کو سعودی معیشت میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

گذشتہ برس اکتوبر میں اندورنِ ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کو عمرے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد رواں برس بھی صرف سعودی عرب سے تعلق رکھے والے افراد کو محدود پیمانے پر حج کی اجازت دی گئی تھی۔

https://twitter.com/hsharifain/status/1424776002153029652?s=20

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں