تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا آپ کی دو ناک ہیں؟ دماغ گھما دینے والی ویڈیو

سوشل میڈیا پر نوعمروں سے لے کر بڑی عمر تک کے افراد مشکل ترین پہلیاں حل کرنے کے شغل کو بے حد پسند کرتے ہیں، ان میں سے کچھ نظروں کا دھوکا بھی ہوتی ہیں۔

یہ پہلیاں بظاہر دکھنے میں تو آسان لگتی ہیں مگر حل کرنے میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی جادوگر نے بہت ساری چالیں ایک ساتھ رکھ دی ہیں، لیکن آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے وہم پرستوں نے لائیو اسٹریمز اور مختصر ویڈیوز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کی نمائش شروع کررکھی ہے، اگر چال میں جسمانی رابطہ شامل ہو تو چیزیں اور بھی خوفزدہ ہو سکتی ہیں۔

اگر ہم ستر، اسی کی دہائی کی بات کریں تو اس وقت بھی توہم پرست موجود تھے، مگر ان کے پاس تفریح کا صرف ایک سامان تھا وہ بھی ٹی وی۔

اسی دور کے پرانے ٹی وی کلپ کی ویڈیو آج کل ٹک ٹاک کی زینت بنی ہوئی ہے، جس میں نظروں کا دھوکا دکھایا گیا ہے، ویڈیو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے دو ناک ہیں،ٹک ٹاک ٹومب نامی صفحے کی جانب سے مذکورہ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

در حقیقت یہ ویڈیو آسٹریلوی تعلیمی ٹی وی شو کیورسٹی کا واقعہ ہے، جو نائن نیٹ ورک پر انیس سو بہتر سے انیس سو نوے کے درمیان آن ایئر ہوا تھا۔

ویڈیو میں میزبان نظر کے دھوکے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ اس ویڈیو میں بھی نظروں کا دھوکا ہے، ویڈیو میں وہ انتہائی مہارت سے دو انگلیوں کو اس طرح ناک کے اطراف رگڑتا ہے جو دیکھنے میں دو ناک معلوم ہوتے ہیں۔

میزبان نظروں کے دھوکے کو استعمال میں لاتے ہوئے کہتا ہے کہ صرف آدھے منٹ یہ عمل کریں آپ کو بھی گمان ہوگا کہ آپ کے دو ناک ہیں۔

ویڈیو کے اگلے حصے میں ٹی وی میزبان کہتا ہے کہ یہ عمل دہرانے کے دوران ہمارا دماغ الجھن میں پڑجاتا ہے کہ ہماری انگلیوں کے کون سے حصے ہماری ناک کو چھو رہے ہیں؟، ویڈیو کے آخر میں اس کا راز فاش کرتے ہوئے روپ میریسن کہتا ہے کہ اس عمل کے دوران جب آپ اپنی انگلیاں کھولتے ہیں،تو جو انگلی آپ اپنے ناک پر رگڑتے ہیں وہی دوسری ناک کا گمان دیتی ہے۔

Comments

- Advertisement -