تازہ ترین

دبئی ایکسپو میں شرکت کریں اور یہ ——– انعام پائیں، اہم اعلان کردیا گیا

دبئی: یو اے ای نے ایکسپو دو ہزار بیس میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کے لئے خصوصی انعام کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں دو سو سے زائد پویلینز کو دیکھنے آنے والے دبئی کے رہائشیوں اور بین الاقوامی وزیٹرز کو خصوصی پاسپورٹ بطور سوینیئر ملیں گے، اس کا اعلان ایک پریس ریلیز کے زریعے کیا گیا۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ پاسپورٹ نمائش میں آنے والوں کو ایک سو بیاسی روزہ ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ پویلینز دیکھنے کی حوصلہ افزائی فراہم کرے گا اور ایکسپو کے اختتام پر انہیں اپنی یادگاروں کو سنبھالنے کا موقع بھی دے گا۔

حکام نے خصوصی پاسپورٹ بطور سوینیئر دینے سے متعلق بتایا کہ انیس سو سرسٹھ میں مونٹریال میں ہونے والی عالمی نمائش میں یہ سلسلہ متعارف کرایا گیا تھا، یہ پاسپورٹ عام پاسپورٹ کی شکل جیسا ہوگا اور اس کے پچاس صفحات کے ڈیزائن اور تصویریوں کو نمائش کے تین موضوعات پویلینز ( ممکن مشن ، مواقع والا پویلین ، الف ، موبیلٹی پویلین اینڈ ٹیرا اور پائیداری پویلین ) سے آراستہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق بڑا فیصلہ

اس کے صفحات پر کراؤن جیول مقام الوصل پلازہ ، دبئی کے دیگر لینڈ مارک مقامات بشمول اسکائی لائن اور ملک کے دیگر شاندار مقامات کی تصاویر ہونگیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیلے رنگ کا یہ پاسپورٹ ، اضافی سکیورٹی خصوصیات کا حامل بھی ہوگا ، اسکا منفرد نمبر ، پاسپورٹ سائز فوٹو کی جگہ ، پاسپورٹ کے حامل فرد کی ذاتی تفصیلات ، پوشیدہ واٹر مارک خاکوں پر مشتمل ہوگا ، اس تمام تر عمل میں اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ تمام تر دستاویزات میں دو ایک جیسے نہ ہوں۔

متحدہ عرب امارات چونکہ رواں سال اپنے قیام کی گولڈن جوبلی بھی منارہا ہے، اس پاسپورٹ کے ذریعے قوم کے بانی بابا ، عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ، انکی تصویر والے صفحے پر خصوصی گولڈ فوائل کی مہر لگی ہوگی، تصویر 1971 کی ہوگی جب متحدہ عرب امارات نے بطور قوم جنم لیا تھا۔

یہ پاسپورٹ ایکسپو 2020 دبئی کے تمام آفیشل اسٹورز پر 20 درہم کی قیمت پر دستیاب ہوگا ، یہ اسٹورز دبئی ایئرپورٹس کے ٹرمینل تھری اور آن لائن ایکسپو اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -