تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت: بچوں کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، دل دہلا دینے والے مناظر

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں بچوں کے اسپتال میں آگ لگنے سے چار بچوں کی دردناک موت واقع ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں بھوپال کے سرکاری حمیدیہ اسپتال کے کیمپس میں واقع کملا نہرو ہسپتال کی تیسری منزل پر رات گئے چائلڈ وارڈ (اسپیشل نیوبورن کیئر یونٹ) میں آگ لگ گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آگ گزشتہ رات نو بجے کے قریب اسپتال کی تیسری منزل پر واقع انفینٹ وارڈ کے وینٹی لیٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور تیزی سے وارڈ کے کچھ حصوں میں پھیل گئی، جس سے وارڈ کا سامان جل گیا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے ، جنہوں نے اور آگ پر قابو کے لئے اقدات کئے، اسی دوران طبی عملے اور اسپتال انتظامیہ نے نوزائیدہ بچوں کو آگ سے بچانے کی کوشش کی تاہم چار بچوں کو بچایا نہ جاسکا اور وہ جھلس کر موت کی وادی میں چلے گئے جبکہ دیگر بچوں کو بحفاظت نکال کر دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ افراد کی بھاری تعداد اسپتال پہنچی اور اپنے نوزائیدہ بچوں کی خیریت دریافت کرنے لگی، اس موقع پر دلخراش مناظر دیکھنے کو ملے۔

بھارت میں اکثر وبیشتر آتش زدگی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، رواں سال مارچ میں بھارتی ریاست مہاشٹرا کے شہر ناگپور میں کرونا کے لیے مختص اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں چار مریض جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل جنوری میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 10نومولود ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -