تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سانحہ نائن الیون: پاکستان کا عالمی برادری سے مطالبہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق نائن الیون کی بیسویں برسی پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کے دن حملوں میں مارے گئے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، سانحہ نائن الیون نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے گہرے اثرات مرتب کئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں دہشت گردی میں نشانہ بننےوالےانسانوں کیلئےدعاکرتےہیں آج دہشت گردی کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سےدنیا دہشت گردی کےخلاف برسرپیکارہے، پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اہم کرداراداکررہاہے، اس جنگ میں پاکستان نے80ہزارجانیں قربان،150بلین ڈالرکامعاشی نقصان اٹھایا، پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کرداراداکرتارہےگا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ نائن الیون کو آج 20 برس بیت گئے

واضح رہے کہ سانحہ نائن الیون کو آج 20 برس بیت گئے، نیو یارک کا ٹوئن ٹاور راکھ کا ڈھیر بنا لیکن اس واقعے نے دُنیا میں کئی حکومتیں تاراج کردیں، ان برسوں میں دنیا بالکل بدل گئی۔

ستمبر 11، 2001 ایک ایسا دن تھا کہ جب امریکا میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت سےاغوا کئے گئے دو طیارے ٹکرادئیے گئے جس کے سبب تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، گیارہ ستمبر دوہزار ایک کا یہ منظر کروڑوں لوگوں نے دیکھا اور اس کے بعد دنیا کی بدلتی صورتحال بھی سب کے سامنے تھی

Comments

- Advertisement -