پاکستان میں ویپ الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال جوانوں میں بہت تیزی سے عام ہونے لگا ہے۔ پاکستان میں 12 لاکھ افراد تمباکو نوشی کی جگہ ویپ الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال کر رہے ہیں، جوانوں میں اس کا استعمال بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
گیلپ کے ایک سروے 2026 کے کے مطابق ملک بھر میں بارہ لاکھ افراد سگریٹ نوشی ترک کر کے ویپ الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کا استعمال ابھی محدود پیمانے پر ہے مگر اس کا سب سے زیادہ استعمال شہروں اور تعلیم یافتہ جوانوں میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
سروے کے مطابق 45 فی صد جوان ویپ کا استعال کر رہے ہیں۔ 60 فی صد افراد ابھی تک اس کے استعمال سے ناواقف ہیں جب کہ 71 فیصد تمباکو نوشی اور ویپ کے استعمال کو ایک ہی طرح کا مضر صحت قرار دیتے ہیں۔
مجموعی طور ویپ کو استعمال کرنے والے اسے تمباکو نوشی سے جان چھڑانے کا ایک ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تاثر یکسر غلط ہے کہ ’ای سگریٹ‘ اور ’ویپ‘ کا استعمال دیگر تمباکو نوشی کی طرح نقصان دہ نہیں ہے۔
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل
ہیں۔


