کراچی:کلفٹن میں دوران ڈکيتی لڑکی قتل کرنیوالے4ملزمان سمیت مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ايس ايس پی ساؤتھ امیر مگسی کے مطابق پولیس کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو قتل کرنے والے 4 ملزمان محمد زبير،وسيم بلوچ عرف باکسر،محمد ارشدعرف ليموں پانی اور شعیب عرف مانو کو گرفتار کر لیا۔
یس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے13 جولائی 2019کو ڈکيتی مزاحمت پر لڑکی کو قتل کيا تھا اور واردات کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب یس آئی یونے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موٹرسائیکلیں ،چرس،آئس منشیات ودیگرمسروقہ سامان برآمد کر لیا،
ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق کارروائیاں بریگیڈ، نیو کراچی ،شارع فیصل میں کی گئیں،ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں جب کہ ملزمان دہشتگردی،ڈکیتی،اقدام قتل سمیت دیگرجرائم میں بھی ملوث ہیں۔