تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغانستان میں دہشت گردی کی تازہ لہر، 10 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

کابل: افغانستان کے صوبے زابل میں شدت پسندوں نے 2 چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افغان فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل میں طالبان نے یکے بعد دیگرے دو چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، جس کے بعد افغان فوجیوں اور شدت پسندوں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا مقابلہ بھی ہوا۔

حملے کے نتیجے میں 10 افغان فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ جوابی کارروائی میں شدت پسند مارے گئے جن کی تعداد ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

طالبان نے دونوں چیک پوسٹوں پر حملے کے بعد ایک موبائل پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی زخمی ہوئے، دوسری جانب کابل میں واقع جیل پُل چرخی میں قیدیوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم ہوا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق تصادم کا آغاز دو روز قبل ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 5 قیدی ہلاک اور 107 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے مطابق جیل میں سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں نے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

Comments

- Advertisement -