site
stats
پاکستان

ایوان صدر میں فوجی اعزازات کے تقسیم کی پُروقار تقریب

اسلام آباد : یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے 10 شہیداء کو ستارہ بسالت جب کہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی دکھانے پر 36 فوجی افسران کو ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات کی تقسیم کی پر وقار تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں صدر پاکستان سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی جب کہ شہداء کے لواحقین اس تقریب کی رونق کا باعث بنے۔

ذرائع کے مطابق ملک اور قوم کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کے اعتراف میں 36 افسران کو ہلال امتیاز جب کہ 10 شہداء کو ستارہ بسالت پیش کیے گئے شہداء کا اعزاز ان کے اہل خانہ نے وصول کیا اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

تقریب میں لیفٹیننٹ شیر افگن ، قاضی محمد اکرام احمد، بلال اکبر، ایئر مارشل محمد اقبال اور لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا سمیت 36 افسران کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا اور لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک شہید سمیت پاک فوج کے دس شہدا ءکو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

پروقار تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے اعزاز پانے والوں فوجی افسران کو بیجز لگائے اور شہداء کے لواحقین میں اعزازات تقسیم کیے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top